میرپورخاص:سندھ کے قدیم کھیل ملاکڑے کے دلچسپ مقابلے، شائقین اور نوجوانوں میں جوش و خروش

میرپورخاص (شاھد میمن) پریس کلب کی جانب سے سندھی ثقافت کے حوالے سے سندھ کے قدیم اور معروف کھیل ملاکڑے (ملھ) کے دلچسپ اور شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ثقافتی تقریب میں شہر بھر سے عوام، کھیلوں کے شائقین، سماجی رہنما اور صحافی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، تقریب کے مہمان خصوصی میئر عبدالروف غوری تھے اس موقع پر ٹاون چیئرمین ولی محمد ناریجو، ڈاکٹر لیکھراج، پیپلزپارٹی کے رہنما اسحاق ناریجو، شاہنواز مغل، شہزادو ملک، ٹاون میرواہ گورچانی کے وائس چیئرمین ہیرا لال پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور، سینئر صحافی سلیم آزاد، شوکت پنہور، نور محمد مری اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع میئر عبدالروف غوری نے پریس کلب کی جانب سے سندھ کی قدیم روایات کو زندہ رکھنے کے اس اقدام کو سراہا انہوں نے کہا کہ ملھ سندھ کی پہچان ہے اور صدیوں پرانا کھیل آج بھی سندھ کی ثقافتی شناخت کو مضبوطی سے اجاگر کرتا ہے انہوں نے پریس کلب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف نوجوانوں میں کھیلوں کا رجحان بڑھاتے ہیں بلکہ امن، بھائی چارے اور صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتے ہیں مقابلوں میں مختلف علاقوں سے آنے والے پہلوانوں نے میدان میں شاندار داؤ پیچ اور زور آزمائی کا مظاہرہ کیا پہلوانوں نے اپنے حریفوں کو پے در پے پچھاڑتے ہوئے خوب داد سمیٹی شائقین کی جانب سے ہر کامیاب داؤ پر زبردست تالیاں بجا کر پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تقریب کے اختتام پر کامیاب اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلوانوں میں انعامات، شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں، جب کہ مہمان خصوصی اور پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا شہریوں اور شرکاء نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پریس کلب کی جانب سے ثقافتی کھیلوں کے فروغ کے لئے یہ کامیاب اور یادگار تقریب منعقد کی گئی اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے صحت مند اور ثقافتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button