مخدوم محمد الزمان طالب کی33ویں برسی

روحانی پیشوا و رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے درگاہ سرور نوح پر حاضری دی

ہالا(رپورٹ:امجد راجپوت/جانو ڈاٹ پی کے)معروف سیاستدان مخدوم محمد الزمان طالب المولی کی 33ویں برسی عقیدت و احترام سے بالا شہر میں منائی گئی سروری جماعت کے روحانی پیشوا و رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے درگاہ سرور نوح پر حاضری دی،مخدوم جمیل الزمان نے مخدوم طالب المولی کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی مخدوم جمیل الزماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ مخدوم طالب المولی نے ساری زندگی پاکستان پیپلز پارٹی سے وفاداری نبھائی، مخدوم طالب المولی ہمیں عوامی خدمت کا درس دے گئے، ہم بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، کے پی کے وزیر اعلیٰ مہمان تھے، جن کا پیپلز پارٹی نے استقبال کیا، سندھ کے موجودہ گورنر اچھا کام کر رہے ہیں، تبدیلی ہوئی تو چلے جائیں گے ورنہ کام کرتے رہیں گے، ضلع مٹیاری کی ترقیاتی اسکیموں اور NICVD کے لیے مخدوم محبوب الزمان کی کوششیں جاری ہیں، جلد تکمیل ہوگی

اس موقع پر سروری جماعت کے چیف خلیفہ سید نور محمد شاہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی زنوار گل محمد پنہور سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں

مزید خبریں

Back to top button