پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، مہیش کمار ملانی

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر اور تھرپارکر کے حلقوں کلوئی، ڈیپلو، مٹھی اور اسلام کوٹ سے منتخب قومی اسمبلی کے رکن (ایم این اے) ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے تحصیل کلوئی اور ڈیپلو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور ان کی ملکیتوں پر زبردستی قبضوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے کلوئی اور ڈیپلو کے دورے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور مقامی عوام سے ملاقاتیں کرنے اور حقائق پر مبنی شفاف انکوائری رپورٹ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر ڈاکٹر مہیش کمار ملانی آئندہ دو روز میں تحصیل کلوئی اور تحصیل ڈیپلو کا دورہ کر کے رپورٹ مرتب کریں گے۔

جاری بیان میں ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور پارٹی ورکرز کی جان و مال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button