مدینہ منورہ میں تعطیلات کے دوران زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب مدینہ منورہ میں تعطیلات کے دوران اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرکزی علاقے میں زائرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے شہری بھی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں، جن میں کنگ فہد مرکزی پارک کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں موجود تفریحی مقامات اور واکنگ ٹریکس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے مدینہ ریجن میں آنے والے73.7 فیصد زائرین کا کہنا ہے کہ ان کی اولین منزل مدینہ منورہ کا مقدس شہر ہے۔ یہ بات مدینہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ عالمی سطح پر 100 بہترین مقامات میں شامل جبکہ ٹورآزم پرفارمنس انڈیکس میں عالمی سطح پر ساتویں نمبر پر ہے۔

مدینہ چیمبر آف کامرس کے سروے کے مطابق مدینہ ریجن آنے والے73.7 فیصد زائرین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی اولین منزل مدینہ منورہ کا مقدس شہر ہے جہاں نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ اطہر، مسجد نبوی اور اسلامی تاریخی ورثہ موجود ہے۔

سروے کے مطابق ریجن آنے والے سیاحوں میں 47.2 فیصد نے العلا کے بارے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا جہاں تاریخی مقامات کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button