مشرق وسطیٰ جنگ نے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث ادویات کا خام مال درآمدکرنے میں مسائل سے ذیابیطس سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ ذیابیطس کےعلاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی۔
انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت2200سے بڑھکر4720ہوگئی۔ بدہضمی اورتیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت530سےبڑھا کر620روپے کردی گئی۔
وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت480سے بڑھاکر510روپے مقرر کی گئی۔ وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت500سے بڑھاکر600روپے کردی گئی۔
تھائیرائڈ کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کی گئی۔ ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کردی گئی۔ دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔



