مادھوری کا کینیڈا میں شائقین کو دھوکہ،عوام آگ بگولہ،پیسے واپس مانگ لئے،سپر سٹارپھنس گئیں

ٹورنٹو(جانو ڈاٹ پی کے)کینیڈا ٹورنٹو میں ایک کانسرٹ میں مادھوری ڈکشٹ کے3گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مداح سیخ پاہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مادھوری ڈکشٹ 2نومبر کو ٹورنٹو کے گریٹ کینیڈین کیسینو ریزورٹ میں’ دل سے مادھوری ‘نامی ایک کانسرٹ میں شریک ہوئی تھیں۔شو کی تشہیر کیلئے شیئر سوشل میڈیا پوسٹس میں  مادھوری کی تصاویر اور ان سے متعلق کیپشن استعمال کرکے مداحوں کی دلچسپی بڑھائی گئی لیکن تقریب کے بعد شو میں شریک ہونے والے اداکارہ کے مداح   ان کے 3 گھنٹے تاخیر سے  کانسرٹ میں پہنچنے اور صرف  مختصر سی گفتگو  پر بھڑک اٹھے اوراس شو کو ایک بدترین تجربہ قرار دے دیا۔بعد ازاں کانسرٹ کی تشہیر کیلئے بنائے گئے سوشل میڈیا پیج پر  مداح کہیں اس شو کو’اب تک کا سب سے بدترین شو‘تو کہیں وقت کا ضیاع  قرار دیتے نظر آئے۔

 

مزید خبریں

Back to top button