’’میڈ ان پاکستان‘‘ٹیکنالوجی کی نمائش،ڈرونز، اینٹی ڈرون سسٹمز اورجدید روبوٹس نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)’’میڈ ان پاکستان‘‘ٹیکنالوجی کی نمائش،ڈرونز، اینٹی ڈرون سسٹمز اورجدید روبوٹس نے سب کو حیران کردیا.پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھا لیا گیا۔اسلام آباد کے پاک چائنا سنٹر میں میڈ اِن پاکستان ڈرون ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں خودکار نگرانی کرنے والے ڈرونز، اینٹی ڈرون سسٹمز اور دھماکہ خیز مواد کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے ناکارہ بنانے والے جدید روبوٹس کی شاندار نمائش کی گئی۔یہ نمائش یو اے وی فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس میں 30 سے زائد پاکستانی اور چینی مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ نمائش میں ایسے جدید ڈرونز پیش کیے گئے جو جدید سافٹ ویئر کی مدد سے فصلوں کی خودکار نگرانی، مکمل رپورٹنگ اور اسپرے جیسے زرعی امور انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ مشتبہ ڈرونز کے سگنلز کو جام کرنے والے اینٹی ڈرون سسٹمز اور مصنوعی ذہانت سے لیس ریموٹ کنٹرول روبوٹس بھی شرکا کی توجہ کا مرکز رہے، جو دھماکہ خیز مواد کو محفوظ انداز میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button