مڈغاسکر میں نئی سیاسی تبدیلی، کرنل مائیکل رینڈریانرینا نے بطور صدر حلف اٹھا لیا

مڈغاسکر(jano.pk)مڈغاسکر میں حالیہ عوامی بغاوت اور فوجی مداخلت کے بعد کرنل مائیکل رینڈریانرینا نے ملک کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر میں جنریشن زی کے ملک گیر مگر خونی احتجاج کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

ملکی پارلیمنٹ نے آئینی کردار ادا کرتے ہوئے ’ذمہ داری سے فرار‘ کے الزام پر صدر کا مواخذہ کیا اور انھیں صدارت کے عہدے معزول سے کردیا تھا۔

جس کے بعد قائم ہونے والی عبوری فوجی کونسل نے ملک کے اقتدار کو سنبھال لیا اور قومی اسمبلی کے سوا تمام پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس عبوری فوجی کونسل کے سربراہ رینڈریانرینا ہی تھے جنھیں عدالتِ عالیہ نے ملک کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دیدی۔

اس عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اب کرنل مائیکل رینڈریانرینا کو ملکی فوج کے سربراہ نہیں بلکہ منتخب صدر کے طور پر آئینی حیثیت حاصل ہوگئی۔

ان کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت انتاناناریوو میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ فوجی افسران، ملکی سیاست دان، نوجوانوں کی تحریک کے نمائندے اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔

حلف اُٹھانے کے بعد صدر رینڈریانرینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہماری تاریخ کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔ ہم ماضی کو بھلا کر ملک کی سیاسی، معاشی اور انتظامی اصلاحات کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button