نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل نے گورنر کا الیکشن جیت لیا

نیویارک(نیٹ نیوز)نیو جرسی میں بھی ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل نے گورنر کا الیکشن جیت لیا۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار اور سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی کو شکست دی۔
نیو جرسی کے شہر جرسی سٹی میں پاکستانی نژاد امیدوار مصعب علی مئیر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ لاہور میں پیدا ہوئے اور بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئے۔ مصعب کے اہلخانہ نے 9/11 کے بعد تعصب اور مشکلات کا سامنا کیا، جس کے بعد وہ سماجی خدمات اور سیاست سے وابستہ ہوگئے۔اٹلانٹا میں میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز دوسری مدت کے لیے دوبارہ میئر منتخب ہوگئے ہیں۔



