ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین نے ضلع کی تمام عدالتوں کے ریڈرز میں پیپر شریڈر مشینیں تقسیم کردیں

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین عبدالقدوس میمن کی جانب سے عدالتوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور غیر ضروری سرکاری دستاویزات کو محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین نے ضلع کی تمام عدالتوں کے ریڈرز میں پیپر شریڈر مشینیں تقسیم کی ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین عبدالقدوس میمن نے کہا کہ یہ مشینیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر ضلع بدین کی عدالتوں میں فراہم کی گئی ہیں تاکہ غیر ضروری اور پرانے کاغذات کو محفوظ اور منظم طریقے سے تلف کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں روزانہ بڑی مقدار میں کاغذی کارروائی ہوتی ہے، جس کے باعث وقت کے ساتھ بہت سے ایسے پرانے یا غیر ضروری کاغذات جمع ہو جاتے ہیں جو ریکارڈ کا حصہ نہیں رہتے۔ پیپر شریڈر مشین کے ذریعے ایسے کاغذات کو ٹکڑوں میں تبدیل کر کے تلف کیا جائے گا، جس سے حساس معلومات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ جدید دفتری سہولیات فراہم کرنے سے عدالتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، جبکہ غیر ضروری کاغذات کو ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے سے صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کو بھی فروغ ملے گا عدالتی عملے نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپر شریڈر مشینوں کی فراہمی سے عدالتوں میں ریکارڈ کی دیکھ بھال اور غیر ضروری کاغذات کی تلفی کا عمل مزید آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔



