اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11کیلئے نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی لوک رونکی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ لوک رونکی سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں لوک رونکی ہمیشہ شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں اور انہیں پی ایس ایل کی تاریخ کے مؤثر ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹیم اور شائقین کے ساتھ ان کا مضبوط رشتہ آج بھی برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button