وزیرآباد:غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور انجکش لگانے پر کارروائیاں

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)عوامی صحت و سلامتی کے تحفظ کیلئےانتظامیہ کی مؤثر کارروائیاں۔ غیر قانونی اسٹیرائیڈ انجیکشن اور ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا
علی پورچٹھہ میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے میڈیکل اسٹور پر اچانک چیکنگ کے دوران غیر تربیت یافتہ عملے کو مریضوں کو اسٹیرائیڈ انجیکشن لگاتے ہوئے پایا گیا۔طبی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر میڈیکل اسٹور کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری کارروائی میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس کے دوران غیر معیاری اور خطرناک ریفلنگ مشینیں قبضے میں لے لی گئیں، متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ سرگرمیاں شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات میں مبتلا کرتی ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی میڈیکل سرگرمیوں یا ایل پی جی ریفلنگ کی فوری اطلاع دیں تاکہ کسی بڑے سانحے کی بروقت روک تھام ممکن ہو سکے۔



