ایل پی جی کی کمی، کمپنیاں سپلائی محدود کر کے قیمتوں میں اضافے کی تیاری میں مصروف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مارکیٹ میں موجودہ صورتحال کے مطابق ایل پی جی کی کمی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لائسنس یافتہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں جان بوجھ کر اپنی سپلائی روک کر بیٹھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپینوں کے اس اقدام کا مقصد زیادہ منافع حاصل کرنا اور بلند مارجن میں کاروبار کرنا ہے۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی ہے جب حکومت کے سامنے ایک سمری زیرِ غور ہے جس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی تجویز شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیاں مستقبل میں قیمتوں میں اضافے کی توقع رکھتے ہوئے سپلائی محدود کر رہی ہیں تاکہ مارکیٹ میں منافع زیادہ ہو۔
صارفین کے لیے یہ صورتحال تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، کیونکہ سپلائی کی کمی کے باعث ایل پی جی کی دستیابی متاثر ہوئی ہے اور ممکنہ قیمتوں میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ مارکیٹ میں اس صورتحال کے اثرات کا جائزہ لینے اور صارفین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت اور متعلقہ حکام کی توجہ ضروری ہے۔



