تھرپارکر:ماتلی کےپریمی جوڑے نے پسند کی شادی کرلی،اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ماتلی تعلقہ کے گاؤں اسماعیل واڈھو کے ایک پریم جوڑے نے مٹھی، تھرپارکر پہنچ کر پسند کی شادی کرلی۔

30 سالہ مسمات گڈی سولنگی اور 35 سالہ غلام مرتضیٰ ڈاہو نے مٹھی میں مولوی احمد رضا چارو کے پاس جا کر نکاح کیا۔

مسمات گڈی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی رضامندی اور خوشی سے اپنے گاؤں کے رہائشی غلام مرتضیٰ ڈاہو سے نکاح کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھیں، مگر ان کا پہلا شوہر ان پر تشدد کرتا تھا اور غیر مردوں سے تعلق رکھنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا۔ اب وہ گھر سے صرف تین کپڑوں میں نکل آئی ہیں اور ان کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبیر احمد، سکندر، نیاز محمد، ریاض محمد، عظیم نظامانی اور معظم سومرو کی جانب سے انہیں اور ان کے شوہر غلام مرتضیٰ کو جان کا خطرہ ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button