بھارت میں پانچ شادیاں کرکے مردوں کو لوٹنے والی دلہن کو 2 سال قید کی سزا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک انوکھی مگر چونکا دینے والے جرم کی کہانی اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں مردوں کو بیوقوف بناکر پانچ شادیاں کرکے جائیداد سے محروم کردینے والی لُٹیری دلہن کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ضلعی و سیشن عدالت کی جج میگھا اگروال نے کہا کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر ایسے مردوں کو نشانہ بنایا جو تنہا زندگی گزار رہے تھے۔

عدالت میں سماعت کے دوران لُٹیری دلہن کے شادی کے بعد شوہروں پر مالی دباؤ ڈالنے بلکہ بعض کیسز میں ذہنی اور جسمانی ہراسانی کے الزامات بھی سامنے آئے۔

یاد رہے کہ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب متاثرہ شوہروں میں سے ایک نے شکایت درج کرائی۔

اس شخص کا الزام تھا کہ خاتون نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کیا تھا اور شادی کے بعد پتا چلا کہ پہلے 4 شادیاں کرچکی ہے۔

پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ حسینہ اکیلے یہ کھیل نہیں کھیل رہی تھی بلکہ اس کی بیٹیاں اور داماد بھی دھوکہ دہی کے اس نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ طلاق کے بغیر بار بار شادی کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرے میں شادی جیسے مقدس رشتے پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button