اسلام آباد میں 11 اپریل 2026 کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ہفتہ 11 اپریل 2026 کو وفاقی دارالحکومت کی ریونیو حدود کے اندر لوکل ہالیڈے کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس دن سرکاری تعطیل ہوگی اور شہری علاقوں میں عام تعطیل کی صورتحال رہے گی، تاہم تمام ضروری اور ہنگامی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ان میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی ناردرن گیس (SNGPL) اور تمام سرکاری و نجی اسپتال شامل ہیں جو بلا تعطل عوام کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی روزمرہ سرگرمیوں اور سفری منصوبہ بندی پہلے سے ترتیب دیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس لوکل ہالیڈے کا مقصد انتظامی امور اور مقامی سطح پر سہولت کاری کو مدنظر رکھنا ہے جبکہ عوامی ضروریات کو ہر صورت ترجیح دی جائے گی۔



