حکومت4ارب ڈالرقرضہ ہڑپنے والوں کانام بتانے سے انکاری

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)حکومت4ارب ڈالرقرض دہندگان کے نام بتانے سے انکاری ہوگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نےکھرب پتی 50افراد کو 4ارب ڈالر کے قرضے فراہم کئے اور عذر یہ پیش کیا گیا کہ اس قرض سے معیشت کاپہیہ چلے گا،سرمایہ کارحکومت سے قرض لے کرکاروبار کرینگے اوراسکے فوائد نچلے طبقے کو پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت عمران خان کی حکومت سے تمام تر اختلافات کے باوجودقرض دہندگان کے نام بتانے سے انکاری ہے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ قرض دہندگان کی موجودہ حکومت میں شامل افراد سے بھی قربتیں ہیں۔
کیا پاکستان کو کبھی 4ارب ڈالر کی رقم واپس ملے گی یا نہیں ؟۔مزید جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




