پاکستان کے قرضے کم ہوگئے،آئی ایم ایف کی رپورٹ آگئی

جون2025ءتک پاکستان کے ذمہ مجموعی قرضہ84ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قرضے کم ہوگئے۔3سال میں پاکستان کے ذمہ قرضوں کا تناسب70.8فیصد سے کم ہو کر  60.8فیصد پر آنے کا تخمینہ ہے اور مالی سال2026ءسے2028ءکی درمیانی مدت میں قرض پائیدار رہنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جون2025ءتک پاکستان کے ذمہ مجموعی قرضہ84ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو گیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران قرضے میں  10 ہزار ارب روپے سے زیادہ اضافہ ہوا، سال 2028ء تک فنانسنگ کی ضروریات 18.1 فیصد کی بلند سطح پر رہیں گی، گزشتہ سال مارک اپ ادائیگیوں میں 888 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

سرکاری دستاویزکے مطابق معاشی سست روی قرضوں کی پائیداری کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا گیاہے ،  ایکسچینج ریٹ اور سود کی شرح میں تبدیلی قرض کا بوجھ بڑھا سکتی ہے، بیرونی جھٹکے اور موسمیاتی تبدیلی قرض کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں،  فلوٹنگ ریٹ قرض کی بڑی مقدار سے شرح سود کا خطرہ بلند رہے گا، پاکستان کےذمہ مجموعی قرضوں کا 67.7 فیصد ملکی قرض ہے۔

مزید خبریں

Back to top button