حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے بعد درآمدی ایل این جی بھی مہنگی کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم مصنوعات کے بعد حکومت نے درآمدی ایل این جی بھی مہنگی کردی۔ سوئی نادرن کیلئے قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 622 روپے اور سوئی سدرن کیلئے 634روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
مشرق وسطٰی میں کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد درآمدی ایل این جی بھی مہنگی ہو گئی۔ اوگرا نے مارچ کیلئے قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 622 روپے بڑھائی گئی ہے ۔ سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو 634 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 13.55ڈالر اور سوئی سدرن کیلئے 12.53ڈالر مقرر کی گئی ہے۔



