امتِ مسلمہ کے مسائل کا واحد حل اتحاد ہے،لیاقت بلوچ

میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن)جماعت اسلامی میرپورخاص کے زیرِ اہتمام مقامی ہال میں ایک پروقار عید ملن تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کے مسائل کا واحد حل اتحاد ہے اور قرآن و سنت کی بنیاد پر مشترکہ جدوجہد ہی کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہے انہوں نے فلسطین، کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمِ اسلام کو مظلوم مسلمانوں کی عملی مدد کے لیے متحد ہونا ہوگا اور بیرونی طاقتوں پر انحصار ترک کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے درمیان مضبوط تعلقات خطے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں جبکہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے باوجود سفارتی رابطے جاری رکھنا وقت کی ضرورت ہے پاکستان کی داخلی صورتحال پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، جمہوری ادارے کمزور ہو رہے ہیں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے شفاف انتخابات، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی پر زور دیا انہوں نے سندھ خصوصاً میرپورخاص ڈویژن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، صفائی، نکاسی آب، تعلیم اور صحت کے مسائل سنگین ہو چکے ہیں جبکہ کرپشن نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور انہیں ان کے حقوق دینا ناگزیر ہے اس موقع پر رہنماؤں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے محلوں اور بستیوں میں متحرک ہوں، عوامی رابطہ مضبوط کریں اور عوامی کمیٹیوں کو فعال بنائیں۔صوبائی جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے اپنے خطاب میں ماضی کی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں MQM کے عروج و زوال کی مثال سامنے ہے، جہاں ظلم، بھتہ خوری اور بدامنی کے دور کے بعد آج وہ اپنی سیاسی حیثیت کھو چکی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر مصنوعی سہارا نہ دیا جاتا تو وہ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہوتی انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کا رجحان تبدیل ہو رہا ہے اور آئندہ وقت میں جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب سندھ کے مختلف شہروں سمیت لاڑکانہ، سکھر اور نواب شاہ سے بھی جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرے گی تقریب سے دیگر رہنماؤں محمد افضل، حافظ سلمان خالد،شکیل احمد فہیم اور ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا اور عید کی خوشیوں کے موقع پر اتحاد، خدمتِ خلق اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button