اوکاڑہ میں مویشی چور گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ شیر گڑھ پولیس نے مویشی چور گینگ کے دو کارندوں کوگرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کی شناخت کامران عرف کامی اور الطاف عرف پنگلہ کے ناموں سے ہوئی
پولیس نےملزمان کے قبضہ سے 9 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے برآمدہ مال میں 5 بکریاں، 4 بکرے، 5 کبوتر اور نقدی رقم برآمد کی گئی ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں بتایاگیا ہے کہ انٹیروگیشن ملزمان نے متعدد چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے



