مویشی مالکان اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں پیشگی وبائی بیماریوں سے بچایا جا سکے، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک

میرپورخاص (شاھدمیمن) ضلع میرپورخاص کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری اینڈ پروٹیکشن ڈاکٹر محمد سلیم قائم خانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے ضلع میں تعلقہ سطح پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں تعلقہ سندھڑی کے انچارج ڈاکٹر شوکت پنہور، تعلقہ شجاع آباد کے لئے انچارج ڈاکٹر عشرت کنبھر، تعلقہ میرپورخاص کے لئے انچارج، انچارج ڈاکٹر خان محمد مری، تعلقہ کوٹ غلام محمد کے لئے انچارج ڈاکٹر اویس بھٹی، تعلقہ ڈگھری کے انچارج ڈاکٹر رازق اور تعلقہ جھڈو کے لئے انچارج ڈاکٹر الطاف قائم خانی متعلقہ تعلقہ کے مختلف دیہاتوں میں جا کر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے اور علاج فراہم کر رہے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد سلیم قائم خانی نے تمام مویشی مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے قریبی ویٹرنری اسپتال کا دورہ کریں اور ڈاکٹروں سے رابطہ کریں اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور ان کا علاج کروائیں تاکہ انہیں پیشگی وبائی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔



