لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز عمر پوری ہونے پر 2026 میں ریٹائر ہوں گے

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز 62 سال کی عمر کی مدت پوری ہونے پر آئندہ سال 2026 میں ریٹائرڈ ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس شجاعت علی خان 27 مارچ 2012 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اس وقت سنیارٹی لسٹ میں چیف جسٹس کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے سنیئر پونے جج ہیں۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس اسجد جاوید گھرال 26 نومبر 2016 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس مسعود عابد نقوی چار جولائی 2026 کو ریٹائرڈ ہوں گے، جسٹس مسعود عابد نقوی 7 جولائی 2014 کو جج لاہور ہائی کورٹ تعینات ہوئے، اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں ان کا ساتواں نمبر ہے۔

جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ 19 اگست 2026 کو ہوگی، جسٹس شاہد کریم 7 نومبر 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے، اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button