نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے اور ٹام لیتھم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان3میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ ماؤنگانوئی کے بے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز ڈیون کانوے اور ٹام لیتھم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر 334 رنز اسکور کیے۔ڈیون کانوے نے ناقابلِ شکست 178 رنز بنائے جبکہ ان کے اوپننگ پارٹنر اور کپتان ٹام لیتھم نے 137 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

مزید خبریں

Back to top button