صبح سویرے لیموں اور گرم پانی کا عرق پئیں اور ہمیشہ جوان رہیں!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)صبح سویرے لیموں کارس پینے سے کیا فوائد ہوسکتے ہیں؟لیموں کے رس کے فوائد نے طبی ماہرین کو بھی حیران کردیا۔
پانی پینے سے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔پانی جسم کے ہر نظام بشمول دماغ،دل اور جوڑوں کیلئے ضروری ہوتا ہے۔پانی دماغی افعال کی معاونت کرتے ہوئے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں پانی کی کمی سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تو دن کا آغاز گرم پانی میں لیموں کو شامل کرکے کرنے سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے،معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے،جسم میں پانی کی مناسب مقدار سے نظام ہاضمہ کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے جبکہ قبض سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔گرم مشروب سے معدے کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور آنتوں کی صحت مند حرکت کو معاونت ملتی ہے۔
لیموں میں پوٹاشیم نامی منرل موجود ہوتا ہے جو پیٹ پھولنے کے مسئلے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
لیموں کے عرق میں موجود سیٹرک ایسڈ ہاضمے کیلئے ایسے سیال بننے کا عمل متحرک کرتا ہے جو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ناشتے سے قبل پانی پینے سے غذائی نالی کو سکون ملتا ہے اور کھانا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔
ہر صبح لیموں اور گرم پانی پر مبنی یہ مشروب پینے سے دن بھر جسمانی توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔جسم میں پانی کی مناسب مقدار توانائی اور مزاج کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے جبکہ ڈی ہائیڈریشن سے تھکاوٹ اور نقاہت بڑھتی ہے۔
لیموں کے عرق میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آئرن جذب ہونے کا عمل بڑھاتا ہے۔آئرن ایسا عمل ہے جو جسمانی خلیات اور ٹشوز میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے اور اس کی کمی سے تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔لیموں سے بی وٹامنز بھی جسم کو ملتے ہیں جس سے بھی جسمانی توانائی بہتر ہوتی ہے۔دن کا آغاز لیموں ملے گرم پانی سے گرنے سے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ جسم میں پانی کی مناسب مقدار جسمانی وزن میں کمی لانے اور جسمانی چربی گھٹانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔



