لاڑکانہ: لہر کالونی دھماکے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل، 4 قیمتی جانوں کے ضیاع اور مکانات کی تباہی کی چھان بین

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کی لہر کالونی میں 4 روز قبل گھر کے اندر ہونے والے زوردار دھماکے کی تحقیقات کے لئے آئی جی سندھ پولیس نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ ذوالفقار علی لاڑک کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے. اے آئی جی آپریشنز لیفٹیننٹ کمانڈر کاشف آفتاب احمد عباسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب اور ایس ایس پی انٹیلیجنس سی ٹی ڈی سندھ عادل میمن کو شامل کیا گیا ہے.

یہ کمیٹی دھماکے کے حقائق، اسباب اور ان حالات کا تعین کریگی جن کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہوئے، 4 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور بہت سارے مکین زخمی ہوئے.

کمیٹی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے گی، جہاں موجود تمام ثبوتوں اور رپورٹس کا جائزہ لے گی، کمیٹی یہ بھی طئه کریگی کے واقعہ حادثا تھا یا کچھ اور تھا. اگر سکیورٹی کی کوئی کمی یا غفلت اور خلاف ورزی کی شناخت کریگی.کمیٹی 3 روز کے اندر اس دفتر کو واضع نتائج اور سفارشات پیش کریگی

مزید خبریں

Back to top button