اسرائیل کے لبنان کے 16 قصبوں پر حملے، 10 افراد شہید، متعدد زخمی

بیروت (ویب ڈیسک) اسرائیل نے لبنان کے 16 قصبوں پر حملے کر دیئے، لبنانی شہر بالبیک پر حملے میں 10 افراد شہید، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بالبیک میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، درجنوں افراد ملبے تک دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اسرائیل نے لبنان میں ہزمیہ کے علاقے میں واقع ہوٹل پر بھی بمباری کی، ہوٹل پر بغیر وارننگ کے حمل کئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد افراد شہید، 350 زخمی ہو چکے ہیں۔



