لبنان اور غزہ میں خونریز صورتحال شدت اختیار کر گئی! درجنوں ہلاکتیں، کشیدگی میں اضافہ

بیروت(ویب ڈیسک)جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 97 افراد جاں بحق، 133 زخمی ہوگئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار 20 افراد جاں بحق ہوچکے جبکہ 6 ہزار 436 افراد زخمی ہوچکے۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی فورسز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، اور ایک اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا۔
ادھر اسرائیل نے غزہ کے البوریج پناہ گزین کیمپ کے بلاک 9 میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، وسطی غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال میں 6 لاشیں اور 7 زخمی منتقل کئے گئے۔
طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، الاودہ ہسپتال میں ایک شہید اور 2 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر ڈرون حملہ کیا گیا، خان یونس کے قریب بنی سہیلہ میں حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے، انسانی بحران میں اضافہ، طبی سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا۔



