علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن کے 32 میں سے 22 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو حاصل ہے، جس کے تحت علامہ راجہ ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن قرار دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قائد حزبِ اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ کچھ عرصہ سینیٹ سیکرٹریٹ میں زیر التوا رہا، جس کی وجہ عدالتی طریقہ کار تھا، تاہم اب قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کی نااہلی کے بعد سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف کا منصب خالی ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزبِ اختلاف مقرر کیا تھا۔


مزید خبریں

Back to top button