وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے،عمران عصمت چوہدری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وکلاء برادری پاکستان میں انسانی حقوق کی پاسداری کی ضامن ہے،ہمیں تمام سیاسی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا چاہئے،وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے،بار کونسل وکلاء کی آن شان ہوتی ہے،وکلاء کے عزت وقار کے لئے ہرسطح پر اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا، قانون کی بالا دستی قائم کرینگے، بارکی عظمت ووقاراورکالے کوٹ کے تقدس واحترام کی پاسبانی ہمارا شیوہ ہے۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا نے سیاسی وسماجی شخصیت میاں محمد صدیق،میاں محمد اختر،میاں عدنان ایڈووکیٹ،میاں آصفٖ نواز ایڈووکیٹ ودیگر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مبشر حسین چیمہ،میاں محمد اختر،افتخار احمد چوہان،طارق سلطان،عمران اکرم ٹھکراء،تیمور اظہر باگڑی،عامر فاروق کلیر،عدنان شکر گورائیہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں  میاں اکرم،میاں رحمن،میاں اویس رشید،میاں علی عزیر،میاں آصفٖ نواز،میاں علی رضا نواز،مستنصر علی گوندل،عمران احسان،عمر گوندل،فیصل کھوکھرسمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ 10جنوری کا سورج ہماری جیت لیکر طلوع ہوگا انشاء اللہ، ہمارا مقصد قانون، آئین کی بالا دستی کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا اور وکلاء برادری کی فلاح بہبود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button