شاہ نور، ڈاکٹر الطاف اور چاند عثمان کی جانب سےعمران عصمت اور وقار احمد رندھاوا کے اعزاز میں عشائیہ، بھرپور حمایت کا اعلان

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)معروف قانون دان شاہ نور ایڈووکیٹ ڈاکٹر الطاف اور چاند عثمان کی جانب سے امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چوہدری اور امیدوار جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن وقار احمد رندھاوا کے اعزاز میں عشائیہ بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔تنوجوان ایڈووکیٹ شاہ نور کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے الیکشن میں صدارت کے امیدوار عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ اور سیکرٹری کے لیے وقار رندھاوا کی حمایت کا علان کیا ہے اس سلسلہ میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق صدر بار چوہدری مستنصر علی گوندل، نبیل چیمہ ایڈووکیٹ،وقاص گوندل ایڈووکیٹ،بیرسٹر عمر گوندل ڈاکٹر الطاف اور چاند عثمان و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان میرے دست بازو بنتے جا رہے ہیں اور جیت کے بعد وہ اپنی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کی بہتری اور جدت کے لیے مثالی کام کریں گے جن میں نوجوان وکلاء ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے۔

مزید خبریں

Back to top button