ڈہرکی: لا کالج میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ڈہرکی (رپورٹ: وجے کمار چاولہ،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)جام عبدالفتع سمیجھو لا کالج ڈہرکی میں لا کے سال اوّل اور سال دوم کے امتحانات کی کامیاب تکمیل کے موقع پر ایک پُروقار اسناد تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی معروف ماہرِ قانون اور پرنسپل کالج سلیم اختر ملک ایڈووکیٹ، محمد جاوید آرائیں ایڈووکیٹ اور رابعہ بلوچ ایڈووکیٹ تھے، جنہوں نے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی تعلیمی محنت کو سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور انصاف کے فروغ کے لیے تعلیم بنیادی ستون ہے، جبکہ لڑکے اور لڑکیاں دونوں یکساں حقوق اور صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جام عبدالفتع سمیجھو لا کالج انتظامیہ بچیوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے سے لے کر تعلیم کی تکمیل تک خصوصی سہولیات اور توجہ فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ عملی میدان میں آگے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

تقریب کے اختتام پر اسناد حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ والدین اور اساتذہ نے کالج انتظامیہ کے تعلیمی اقدامات اور طالب علم دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button