بدین:سیرانی میں ہول سیل کی دکان میں آ گ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر، تاجروں کا احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سیرانی میں دکان کو آگ لگانے کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا دوسری جانب سیرانی میں تاجر حاجن شاہ کی ہول سیل دکان کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے سندھ دوست اتحاد کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز میمن، سینئر وائس چیئرمین محمد یوسف خاصخیلی، جنرل سیکریٹری آزاد عزیز چانگ، لیگل ایڈوائزر طارق آفتاب ہاشمانی ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد یوسف منڌرو، انیس میمن، اصغر درس اور محمد قاسم بچو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیرانی کے آگ سے متاثرہ تاجروں کے احتجاج اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے ایس ایس پی بدین اور ڈپٹی کمشنر بدین سے مطالبہ کیا کہ بدین کے ساحلی علاقے کے شہر سیرانی میں گزشتہ رات شہر کے معروف تاجر حاجن شاہ کی دکان میں لگنے والی آگ کے واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہول سیل کریانہ کی دکان، جس میں کروڑوں روپے کا سامان موجود تھا، جل کر راکھ ہوگئی ہے جس کے باعث تاجر حاجن شاہ کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ انہیں انصاف فراہم کرنے کے لیے غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے، بصورت دیگر سندھ دوست اتحاد تاجروں کے ہر احتجاج میں ان کا ساتھ دے گا اور جدوجہد میں شریک رہے گا



