لاڑکانہ پولیس کا اندرونی احتساب، 534 اہلکاروں کے خلاف کارروائی، 7 برطرف

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ پولیس میں اندرونی احتساب کا عمل جاری، ایس ایس پی احمد فیصل چوہدری نے فرائص میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 534 پولیس افسران و جوانان کے خلاف ڈپارٹمنٹل ایکشن کے احکامات جاری کردیئے. محکمانہ کارروائیوں کے زد میں آنے والے 07 پولیس اہلکار جھنڈو خان، غلام یاسین، علی اصغر، امان الله، ذوالفقار علی، آزاد علی اور جام خان نوکریوں سے برطرف جبکہ 466 پولیس افسران و جوانان کو سینچوئر، 10 پولیس افسران و جوانان کو فار فیوچر، 25 پولیس افسران و اہلکاروں کو اسٹاپ انکریمینٹ اور 21 پولیس افسران و جوانان کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں. ایس ایس پی کا کہنا تھا کے خود احتسابی والے عمل سے ہی اداروں کے اندر بہتری لائی جاسکتی ہے، اس لیے عمدہ کارکردگی پرانعامات و اعزازات سے نوازا جائیگا جبکہ ناقص کارکردگی والوں کو سخت محکمانہ کارروائیوں کا سامنہ کرنا پڑیگا۔



