لطیف کھوسہ کو عدالت میں سیاست مہنگی پڑگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لطیف کھوسہ کو عدالت میں سیاست مہنگی پڑگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں کیس کے دوران چیف جسٹس سے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کیساتھ ملاقات کی نا صرف خواہش ظاہر کردی بلکہ عدالت پر دباؤڈالنے کی بھی کوشش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیئےہمارے پاس سوموٹو لینے کا کوئی اختیار نہیں ہے اور آپ نے جس خواہش کا اظہار کیا ہے وہ یہاں پر موجود رپورٹر نے سن لی ہے اور اب ٹکرز اور خبریں چل جائیں گی آپ آگے بڑھیں۔ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ کو اس موقع پر ہزیمت کاسامنا کرنا پڑا۔مزید روداد سننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔



