بدین:پیرو لاشاری ہائر سیکنڈری سکول کی جانب سے "لطیفی لات”کے عنوان سے ثقافتی پروگرام

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)پیرو لاشاری ہائر سیکنڈری اسکول کی جانب سے "لطیفی لات” کے عنوان سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں طالبات، طلبہ اور اساتذہ نے سندھی لباس، اجرک اور ٹوپی پہن کر شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے "سندھ وطن، سندھ وطن، وِچ ہر ہر جنم وربو”، "مِٺا مھران ۾ ملبو” اور "آندھی میں جوت جلانے والے” جیسے سندھی ٹیبلو پیش کیے۔ ثقافتی پروگرام میں شریک مہمانِ خصوصی ضلعی افسر سیکنڈری ایجوکیشن احمد خان زنئور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پانچ ہزار سال پرانی ثقافت ہے، اتنی شاہکار ثقافت کے باوجود ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ لطیف اور سندھ کا تصور ایک ہے، اور معاشرے کی تشکیل کے لیے اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دلاور ہلیو، منظور آریسر، ڈاکٹر سومار کھوسو، دنی بخش نظاماڻي، مصطفیٰ جمالي، رستم کہیری اور دیگر مقررین نے بھی سندھ کی ثقافت اور سندھ میں بیرونی یلغار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا آ خر میں نوجوان فنکار اکبر شاہ نے قومی گیت "سنڌ جاڳي پيئي، سنڌ جاڳي پيئي، سنڌ جي مڪلي ۽ ساموئي جو قسم، سنڌ جاڳي پيئي” گا کر حاضرین سے داد حاصل کی۔



