لاڑکانہ،شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں20واں سالانہ کانووکیشن

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 20واں سالانہ کانووکیشن کا شاندار وقار، جوش و جذبے کے ساتھ انعقاد ہوا جس کی صدارت زیبسٹ کی صدر شہناز وزیر نے کی، جنہوں نے ڈگریوں کی باضابطہ منظوری کے بعد مختلف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے 225 گریجویٹس کو ڈگریاں تفویض کیں، کانووکیشن کے مہمان خصوصی لو کانٹی نینٹل بسکٹ کے بانی شہزادہ حسن علی تھے جبکہ وائس چانسلر جامعہ بے نظیر بھٹو پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ، کمشنر لاڑکانہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں سونے اور چاندی کے تمغے تقسیم کیے گئے اور 53 ہونہار طلبہ کو چانسلر کے اعزازی رول میں شامل کیا گیا، یہ تقریب زیبسٹ لاڑکانہ کے تعلیمی معیار، قیادت سازی اور خدمت انسانیت کے عزم کی روشن مثال بنی.



