شہداد کوٹ :باراتی بن کر آئے چور دولہے کی کار لے اڑے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں شادی کی تقریب میں چور باراتی بن کر دولہے کی کار لے اڑے، چوری کی گئی الٹو کار میں لاکھوں روپے مالیت کے پڑے نوٹوں کے ہار بھی چوری ہوگئے. پولیس کے مطابق باراتیوں کے روپ میں موجود چوروں نے دولہے کے نام پر اس کے بھائی سے کار کی چابی مانگی اور بتایا کہ بہت جلدی ہے، جس پر بھائی سعید ابڑو نے چابی نکال کر چوروں کے ہاتھ پر رکھ دی، چابی ملنے ہی شادی ہال کے باہر موجود ابرار نامی دولہے کی الٹو کار نمبر اے کے ایچ 287 لیکر چور فرار ہو گئے. واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ اے سیکشن پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے.

مزید خبریں

Back to top button