لاڑکانہ میں شدید دھند کے باعث حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں شدید دھند کے باعث حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، لاڑکانہ کے قریب نوڈیرو روڈ پر نوڈیرو سے لاڑکانہ آنے والی مسافر وین شدید دھند کے باعث روڈ پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے باعث وین ڈرائیور سمیت 10 مسافر زخمی ہوگئے جن میں اسماعيل شیخ، صدام، راھب، گل محمد، خادم حسين اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں کو نوڈیرو اسپتال اور لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا.



