لاڑکانہ: دن دہاڑے پیٹرول پمپ پر مسلح ڈکیتی، 9 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو) – لاڑکانہ میں رتوڈیرو روڈ پر تعلیمی بورڈ آفس کے سامنے واقع پیٹرول پمپ پر دو مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات انجام دی، جس میں پیٹرول پمپ کے منیجر منور جاگیرانی اور مسافر کوچ کے منشی پپو جروار سے تقریباً 9 لاکھ روپے نقدی لوٹ لیے گئے۔

ڈکیتی کے دوران، ڈاکوؤں نے منیجر اور منشی کو دفتر کے اندر زبردستی لے جا کر اسلحے کے زور پر رقم چھینی۔ منیجر کے مطابق، انہوں نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن ڈاکوؤں نے خوفزدہ کر کے رقم لوٹ لی۔

واقعہ کنگا تھانے کی حدود میں پیش آیا، اور پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button