لاڑکانہ: تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں میں تصادم ایک ہلاک دو زخمی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ شہر کے علاقے رسول آباد کے قریب رائس کینال روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان عرس گرگیج موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ یاسین شیخ سمیت دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے.

مزید خبریں

Back to top button