لاڑکانہ:میل کالج آف نرسنگ کے طلبہ کا ہاؤس جاب کے دوران معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن اسٹوڈنٹ ونگ کے زیر اہتمام میل کالج آف نرسنگ کے طلباء نے ہاؤس جاب کے معاوضے اور پیڈ انٹرن شپ نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کیا،ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ نے واضح کہا کہ نرسنگ کوئی فلاحی خدمت نہیں بلکہ پروفیشنل جاب ہے. رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اور کے پی میں انٹرن نرسوں کو باقاعدہ وظیفہ ملتا ہے لیکن سندھ میں 30 ہزار وظیفہ اور ہاؤس جاب بنا تنخواہ سراسر ناانصافی ہے، طلبہ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سے فوری پَیڈ ہاؤس جاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا.



