لاڑکانہ: پولیس کا سکول ٹیچر اور بیٹے پر مبینہ تشدد، ہسپتال منتقل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے ) شہدادکوٹ میں انسانیت سوز واقعے میں پرائمری اسکول ٹیچر فتح محمد جمالی کو مبینہ طور پر قبو سعید خان پولیس نے بیٹے کے ساتھ زبردستی گھر سے اٹھا کر مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں فتح محمد جمالی کو بے ہوشی کی حالت میں تحصیل اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ورثاء کے مطابق پولیس نے فتح محمد جمالی کے بیٹے ہائی اسکول ٹیچر سجاد جمالی کو بھی گرفتار کیا جس کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دونوں باپ بیٹے کو غیر قانونی حراست کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ورثاء نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button