لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ: دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق تھانہ ولید کی حدود امیر شاہ مقام والے علاقے میں معمول کے گشت پر معمور پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، دونوں اطراف فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جن سے دو عدد پسٹلز بھی برآمد کئے گئے. ایس ایس پی احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت علی رضا چانڈیو اور عامر مغیری کے ناموں سے ہوئی ہے جو حالیہ ہونے والی وارداتوں اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں جبکہ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دیگر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے.

مزید خبریں

Back to top button