لاڑکانہ،رتوڈیرو میں دوران آپريشن20لاکھ انعام یافتہ2ڈاکوہلاک

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ پولیس نے رتوڈیرو میں دوران آپريشن20لاکھ انعام یافتہ 2بدنام ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، پولیس کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کے زیرقیادت پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، بائی پاس روڈ کے مقام پر پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت خدا بخش عرف خدو جلبانی اور میر حسن عرف میرو جلبانی کے ناموں سے ہوئی. پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا جہاں پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے.پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں کے سر پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، ڈاکو خدا بخش جلبانی 64 جبکہ میر حسن جلبانی 55 سے زائد سنگین کیسز میں پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھے.

مزید خبریں

Back to top button