لاڑکانہ: گھریلو تنازعے میں دیور نے بھابھی اور بھتیجی کو قتل کر دیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے قریب کچے کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دیور نے اپنی بیوہ بھابھی اور بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ الہٰی بخش سیال تھانے کی حدود گاؤں شادن جتوئی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی حیدر جتوئی نے 45 سالہ دلشاد جتوئی اور ان کی 19 سالہ بیٹی نغمہ کو قتل کرنے کے بعد لاشیں دریائے سندھ میں پھینک دیں، اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیں اور مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جو اس سے قبل بھی ایک قتل کیس میں روپوش تھا واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے.

مزید خبریں

Back to top button