لاڑکانہ گیس سلنڈر دھماکہ، خاتون جاں بحق چار بچے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں سلنڈر دھماکہ، گھروں کی چھتیں زمین بوس، خاتون جانبحق، زندگی اور موت کی جنگ لڑتے 4 معصوم بچے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردئے گئے۔
شہر کی لہر کالونی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی، دھماکے کے نتیجے میں تین مکانات کی چھتیں گر گئیں، جس سے 50 سالہ خاتون یاسمین جانبحق جبکہ بچوں سمیت 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور میونسپل عملہ مقامی افراد کے ساتھ موقع پر پہنچا اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکالا، زخمی بچوں میں 12 سالہ علیشا، 10 سالہ زویا، انوشہ اور دیگر شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر وینٹیلیٹر پر ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق دھماکہ مختیار جتوئی کے گھر میں ہوا جس سے قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا.



