لاڑکانہ میں چلنے والی پیپلز بس سروس کو وسعت دیکر قمبر شہر تک چلایا جائے،محمد اسران کا شرجیل میمن کو خط

لاڑکانہ(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع کونسل قمبرشہدادکوٹ کے وائس چیئرمین اور پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام محمد اسران نے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کو خط لکھ کر تحریری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ لاڑکانہ میں چلنے والی پیپلز بس سروس کو وسعت دیکر قمبر شہر تک چلایا جائے. انہوں نے لکھا ہے کہ قمبر شہر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود ابھی تک اس ضروری سہولت سے محروم ہے جس کے نتیجے میں یومیہ ہزاروں مسافرین جن میں طلبہ، ملازمین، مریض اور تاجر شامل ہیں وہ مسلسل سفری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں. قمبر اور لاڑکانہ کے درمیان سستی، محفوظ اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی فوری ضرورت ہے. مطالبہ ہے کہ لاڑکانہ سے قمبر تک پیپلز بس سروس جلد شروع کرائی جائے.



