لاڑکانہ،لہر کالونی دھماکہ: زیر علاج زخمی خاتون دم توڑ گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کی لہر کالونی میں کچھ روز قبل ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کراچی اسپتال میں زیر علاج انمول نامی زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بڑھکر 5 ہو گئی، جن میں 2 معصوم بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، دھماکے سے پانچ گھروں کی دیواریں اور چھتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ 18 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جو کراچی اور لاڑکانہ کے ٹراما سینٹرز میں زیر علاج ہیں.

مزید خبریں

Back to top button