قمبر شہداد کوٹ:نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر مزدا گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ایک شخص جاں بحق

لاڑکانہ (جانو ڈاٹ پی کے) قمبرشہدادکوٹ میں نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر مزدا گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت گاؤں خیرو دیرو کے رہائشی عبدالغفار بھنڈ کے نام سے ہوئی. جانبحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا اور پولیس نے مزدا کو تحويل میں لے لیا.



